Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈانس جنکشن سیزن 2 ، کراچی میں سجا رقص کا میلہ

پاکستان فلمی میوزک، گلوکاروں اور موسیقاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
شائع 09 مارچ 2024 12:58am

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ڈانس جنکشن 2 کا انعقاد کیا گیا، طلباء سمیت اساتذہ نے شاندار پرفارمنس دی ۔

وہاب شاہ اینڈ کمپنی اور آرٹ کونسل کے اشتراک سے ڈانس جنکشن ٹو پیش کیا گیا جہاں پاکستان فلمی میوزک، گلوکاروں اور موسیقاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

معروف رقاصہ نگہت چوہدری ،مانی چاؤ۔ سمیت شبعہ رقص کے طالب علموں نے بھی رقص پیش کیا ۔

فلم انڈسٹری کے سنہرے دور ستر کی دہائی کے گانے پیش کیے وہیں نادیہ حسن سجاد علی ابرار الحق کے گانوں پر پیش کیے جانے والے رقص نے چار چاند لگا دیئے

معروف ڈانسر وہاب شاہ کہتے ہیں یہ رنگ صوفیوں کے رنگ ہیں اور آج ہم نے پاکستان کے ثقافت کی نمائندگی کی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے پہلے کبھی پر فارم نہیں کیا آپ لوگوں کے ساتھ آرٹ شیئر کرنے کا ایک چانس ملا ہے۔

صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کہتے ہیں کہ ڈانس آرٹس اور کلچر ہے یہ فحاشی نہیں ،یہاں میری بیٹی بھی بیٹھی ہوئی اور میری بیوی بھی بیٹھی ہوئی یہ ایک محفوظ ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل کا مقصد ہے کہ اس وجہ سے وہ بچے پیچھے نہ رہ جائے کہ ان کے پاس پیسے نہیں ہیں، جن بچوں کے پاس فیس دینے کے پیسےنہیں یا ان کے پاس بس کا کرایہ نہیں ہے آرٹس کونسل کا تعاون ان کے ساتھ ہے۔

ڈانس سے دلچسپی رکھنےوالے نوجوانوں نے ڈانس جنکشن پلیٹ فارم کو اس فن میں نئے آنے والوں بہترین قرار دیا ۔

Arts council

Dance Junction Volume 2