Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین اپنے آپ سے محبت کریں، حبا بخاری

ہر شعبے میں خواتین کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے، آج نیوز سے خصوصی گفتگو
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 09:16pm

** اداکارہ حبا بخاری نے خواتین کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے آپ سے محبت کریں کیونکہ بحیثیت خاتون، آپ کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔**

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں ادکارہ نے کہاکہ اپنے آپ سے محبت کریں کیونکہ آپ محبت کے قابل ہیں۔

حبا بخاری کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم مڈرز ڈے سمیت دیگر دنوں کو مناتے ہیں اسی طرح خواتین کے عالمی دن کو منانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر دن ہی انسانیت کا دن ہر دن ہی عورت کا دن ہے لیکن ایک دن منانا بھی ایک اچھی کاوش ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت خاتون آپ کسی بھی شعبے میں ہوں آپ کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔

karachi

Pakistani Actress

Hiba Bukhari

Women's Day 2024