Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 99 کے 8 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روک دی

عدالت نے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا
شائع 08 مارچ 2024 05:14pm

پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 99 کے 8 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روک دی۔

اس حوالے سے حلقہ پی کے 99 سے کامیاب امیدوار زاہد اللہ کی جانب سے دوبارہ گتنی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار شمائل احمد بٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار زاہد اللہ پی کے 99 سے کامیاب امیدار قرار دیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن نے زاہد اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جبکہ انہوں نے اسمبلی میں حلف بھی لیا۔

شمائل احمد بٹ ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 8 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے اور کل دوبارہ گنتی ہوگی۔

انہوں نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ الیکشن ٹربیونل نوٹیفائی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیار نہیں کہ دوبارہ گنتی کا حکم دے، یہ غیر قانونی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ نے پی کے 99 کے 8 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روکتے ہوئے الیکشن کمیشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

Polling Station

Peshawar High Court

vote counting

Re Counting

pk 99