Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران ریاض بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع

عمران ریاض نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے
شائع 08 مارچ 2024 02:13pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے زمان پارک میں پولیس پر تشدد اور پیٹرول بم پھینکے اور عوام کو اکسانے کے مقدمہ میں صحافی عمران ریاض خان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے درخواست پر سماعت کی۔

پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، ملزم کے وکیل میاں علی اشفاق نے بتایا کہ پراسیکیوشن صحافی کو زیادہ سے زیادہ عرصہ کیلئے جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے 9 مارچ کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

صحافی عمران ریاض خان نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

pti

Punjab police

imran riaz khan

MAY 9 RIOTS