Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریاست نے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف جنگ کا اعلان کردیا، جان اچکزئی

گوادر کو آفت زدہ قرار دینے پر میں نام نہاد کمیٹی کی مذمت کرتا ہوں، سابق نگراں وزیر اطلاعات
شائع 08 مارچ 2024 01:50pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

بلوچستان کے سابق نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ریاست نے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کی خلاف جنگ کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ پریس کلب میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ کور کمانڈر کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ پر زور دیا گیا، راولپنڈی میں تین افغان دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان کا افغان حکومت سے مطالبہ رہا ہے کہ پاکستانی دہشت گردوں کو حوالے کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ گوادر کو آفت زدہ قرار دینے پر میں نام نہاد کمیٹی کی مذمت کرتا ہوں، میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جان اچکزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو پہاڑ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ تمام مسائل کا اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ سامنا کریں گے۔

بلوچستان

Balochistan law and order situation

Jan Achakzai