اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ
نومنتخب حکومت نے خارجہ امور کے محاذ پر مضبوط ٹیم اتارنے کیلئے سینیٹر اسحق ڈار کو وزیر خارجہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی خارجہ امور کے مشیر اور طارق فاطمی وزیراعظم کے معاون خصوصی امور خارجہ ہوں گے۔
اساحق ڈار، جلیل عباس جیلانی اور طارق فاطمی مشترکہ طور پر فارن آفس چلائیں گے۔
عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی بے پناہ کوشش کی لیکن امریکا نہیں مانا، اسحاق ڈار
وزیراعظم شہباز شریف سے اسحاق ڈار، جلیل عباس، طارق فاطمی کی ملاقات بھی ہوئی ہے، جس میں وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے انہیں غیر رسمی بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ کابینہ تشکیل کے فیصلے نواز شریف کی مرضی سے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں بتایا تھا کہ اسحاق ڈار ہی وزیر خزانہ ہوں گے، چونکہ پیپلز پارٹی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملے گا لہٰذا یہ تاثر غلط ہوگا کہ اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ ہوں گے۔
Comments are closed on this story.