Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محمود خان اچکزئی پر زمینوں پر قبضے کا الزام، ’انہوں نے ہمیشہ پشتونوں کا استعمال کیا‘

ہماری دو سے تین جگہیں محمود خان کی قبضہ میں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ان کو بھی آزاد کرائے، ولی خان غبیزئی
شائع 07 مارچ 2024 09:03pm
Press conference of Central Chairman of Pashtunkhwa Milli Awami Party - Aaj News

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے مرکزی چیئرمین محمود خان اچکزئی کے خلاف ولی خان غبیزئی نے پریس کانفرنس کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے محمود خان کے گھر کے قریب پلاٹ کو جو قبضہ گروپ سے چھڑایا ہے اور سیل کیا ہے، ہم اس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔

ولی خان غبیزئی نے کہا کہ ہمارے دو سے تین جگہیں محمود خان کی قبضہ میں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حکومت ان کو بھی آزاد کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمود خان نے تمام عمر پشتون قوم کو استعمال کیا ہے، الیکشن سے پہلے انہوں نے پرلت میں جو تقریریں کیں اور ان میں جو ایک دفعہ آٹھ تاریخ اور پھر مزید ٹائم دیا، اس کا مقصد ان کی کوشش تھی کہ حکومت کو بلیک میل کیا جائے۔ لیکن وہاں جگہ نہیں بنی اور پشتون خواہ پارٹی کو عوام نے ریجیکٹ کیا، یہ صرف ہمارے پشتون کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پشتونوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کے کہنے پر استعمال نہ ہوں، ہم پرلت کمیٹی سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے درمیان موجود چار سے پانچ بندے نکال دیں اور ان سیاسی لوگوں پر اعتبار نہ کریں۔

ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ محمود خان نے تو گلستان میں اپنا آئین لاگو کیا ہوا ہے کہ ان کے سامنے کوئی بات نہیں کرے گا، ہمارے گھر کوئٹہ میں ہیں، گلستان کو تو انہوں نے کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے، اگر یہ صدر بن جائیں تو اپ کے لیے کون سا سورج نکالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشتون آباد میں انہوں نے 1990 میں ان جگہوں پر قبضہ کیا جہاں مسجد اور مدرسے ہیں اور مسلح افراد ان میں بٹھائے ہوئے ہیں، یہ جگہیں اب بھی ان کے قبضے میں ہیں۔

land grabbing

Mehmood Khan Achakzai