Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں بارشوں سے 5 ہلاکتیں، 1250 مکان تباہ، گوادر میں نکاسی آب کا کام جاری

سب سے زیادہ گوادر میں 1220 گھر متاثر ہوئے
شائع 06 مارچ 2024 11:31pm

حالیہ بارشوں سے بلوچستان میں نقصانات کا سلسلہ جاری ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں اب تک 5 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 1250 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 237 گھر مکمل تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 1021 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ گوادر میں 1220 گھر متاثر ہوئے ہیں، گوادر میں ماہی گیروں کی 45 سے زائد کشتیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

گوادر میں طوفانی بارشوں کے بعد شہر میں ڈی واٹرنگ آپریشن و بحالی کے کام آج نویں روز میں بھی تیزی کے ساتھ جاری رہے۔

ڈی واٹرنگ آپریشن میں ادارہ ترقیات گوادر ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول و عسکری ادارے سمیت سماجی تنظیموں کی حصہ لے رہے ہیں۔

جی ڈی اے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ متاثریں کی مکمل بحالی تک آپریشن جاری رکھے گی۔

Gwadar Rain

Gwadar Flood

Balochistan Rain