Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، متعدد نئے چہروں کے ساتھ پرانے وزراء بھی شامل

قلمدانوں کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2024 06:37pm

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، چوہدری شافع، شیرعلی گورچانی، فیصل کھوکھر، سہیل شوکت شامل ہیں۔

 اسکرین گریب: پی ٹی وی
اسکرین گریب: پی ٹی وی

وزیراعلیٰ پنجاب نے ذخیرہ اندوزوں پر چھاپوں کا اعلان کردیا، گودام مالکان کو رجسٹر ہونے کی ہدایت

کابینہ میں متعدد نئے چہروں کے ساتھ پرانے اور تجربہ کار وزرا بھی شامل ہیں۔

تقریب حلف بردای کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

میڈیا سےغیررسمی گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے پورا پیکج بنا رہی ہوں سرمایہ کاروں کے لئے پنجاب کو معاشی حب بنائیں گے یہ میرا خواب ہے،جسے ہر صورت پورا کرینگے۔

صوبائی وزرا میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، ڈاکٹر رمیش سنگھ اروڑا، بلال یاسین، سلمان رفیق، عمران نذیر، سید عاشق حسین، رانا سکندر حیات، کاظم پیرزادہ، ذیشان رفیق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ صہیب بھرت، بلال اکبر خان اور خلیل طاہر سندھو نے بھی حلف اٹھایا۔

صوبائی کابینہ میں دو خواتین اور دو اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں۔

کس کے پاس کونسی وزارت ہوگی؟

مریم اورنگزیب کے پاس پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، جنگلات اور وائلڈ لائف کی وزارتیں ہوں گی، جبکہ محمد عاشق حسین کرمانی کو محکمہ زراعت کا قلمدان سونپا گیا۔

کاظم پیزادہ کو اریگیشن کی وزارت ملی، رانا سکندر حیات کو اسکول ایجوکیشن کی وزارت دی گئی اور خواجہ عمران نذیر کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا قلمدان سونپا گیا۔

خواجہ سلمان رفیق محکمہ خصوصی صحت کا قلمدان سونپا گیا ، ذیشان رفیق کو محکمہ بلدیات اور بلال اکبر ٹرانسپورٹ کی وزارت دی گئی ہے۔

عظمیٰ زاہد بخاری وزیر اطلاعات و نشریات اور بلال یاسین کو خوراک کی وزارت دی گئی۔

رمیش سنگھ کو اقلیتی امور اور طاہر خلیل سندھو کو انسانی حقوق کا قلمدان سونپا گیا۔

فیصل ایوب سپورٹس اور شافع حسین کو انڈسٹریز اینڈ کامرس کی وزارت دی گئی۔

اسی طرح شیرعلی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کا قلمدان سونپا گیا۔

ق لیگ سے شافع حسین، آئی پی پی سےغضنفرعباس چھینہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے جبکہ پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ معاون خصوصی ہوں گے۔

punjab cabinet

oath taking cermony

Cabinet Oath