Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

جنرل عاصم منیر نے شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
شائع 06 مارچ 2024 01:17pm

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی ملاقات کی ہے، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان وزیراعظم آٖفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے شہباز شریف کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف کی زیر صدارت 263 ویں کور کمانڈر کانفرنس کے دوران فورم نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی ہے مفاد پرست عناصر کی توجہ سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔

کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں سمیت شہداء کی عظیم قربانیوں کوزبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

کور کمانڈرکانفرنس کے دوران فورم نے عزم کیا کہ“پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کے خلاف ریاست مکمل طاقت کے ساتھ نمٹے گی“۔

Shehbaz Sharif

COAS

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

core commander conference

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

syed asim munir

General Syed Asim Munir

army cheif

Asim Munir