Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : کوریئر کمپنی کے کروڑوں کے فونز لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار

بین الصوبائی گروپ سے منسلک ملزمان کے قبضے سے موبائل اور اسلحہ برآمد، سی ٹی ڈی
شائع 06 مارچ 2024 01:12pm
تصویر/  فائل
تصویر/ فائل

کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے نجی کوریئر کمپنی کی وین لوٹنے والے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان نے دس فروری کو شارع فیصل سے نجی کوریئر کمپنی کی وین سے کروڑوں روپے کے موبائل فونز لوٹے تھے۔

حکام کے مطابق لوٹے گئے موبائل فونز کی مالیت کروڑوں روپے تھی، ملزمان میں دانش، اسد اور راشد شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے کچھ موبائل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروپ سے ہے، گروہ کا سرغنہ بلال عرف ملا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم بلال حیدرآباد پولیس کو 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ہے، یہ گروہ سندھ بھر میں ہونے والی بڑی وارداتوں میں ملوث ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کے سرغنہ سمیت دیگر فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes