برفباری کے بعد سیاحوں کا مالم جبہ کا رُخ، چیئرلفٹ میں سیر سپاٹے
مالم جبہ میں 4 فٹ، کالام میں 3 فٹ ، مہوڈنڈ میں 6 فٹ تک برف پڑ چکی، محکمہ موسمیات
وادی سوات میں برفباری کا سلسلہ جیسے ہی تھما تو سیاحوں نے سیاحتی مقام مالم جبہ کا رخ کرلیا۔ جہاں پر شہری برف سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔
وادی سوات کے جنت نظیر سیاحتی مقام مالم جبہ کا نظارہ برفباری کے بعد اور بھی دلفریب ہوگیا۔
ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد برف کے مزے لینے حسین وادی پہنچ گئی۔
سیاح چیئرلفٹ میں سیر کرکے ٹرپ کا مزہ دوبالا کررہے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ مالم جبہ کی خوبصورتی دیکھ کر واپس جانے کو دل نہیں چاہتا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں چار فٹ، کالام میں تین فٹ اور مہوڈنڈ میں 6 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔
حسین وادی میں پہاڑ برف کی چادر اوڑھے نظر آتے ہیں اور برف باری کی وجہ سے علاقے کا حسن مزید نکھر گیا ہے۔
Cold Weather
snowfall
tourists
مقبول ترین
Comments are closed on this story.