Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف آج پشاور کا دورہ کریں گے

وزیراعظم متاثرین سے ملاقات اور امدادی سامان تقسیم کریں گے
شائع 06 مارچ 2024 09:36am

وزیراعظم شہباز شریف آج پشاور کا دورہ کریں گے جبکہ وہ متاثرین سے ملاقات اور امدادی سامان تقسیم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوپہر ایک بجے کے بعد پشاور پہنچیں گے، متعلقہ حکام بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو دورے دوران حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ اہم ملاقات متوقع ہے جبکہ شہباز شریف کو امن امان اور مالی صورتحال پر بریفنگ دی جانے کا امکان بھی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم متاثرین سے ملاقات اور امدادی سامان تقسیم کریں گے۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

peshawar visit