Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر نے آصف زرداری کو حمایت کی یقین دہانی کرادی

سینیٹرز نے آصف زرداری کو بلوچستان کے مسائل سے آگاہ کیا
شائع 05 مارچ 2024 11:03pm

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان کے مسائل سے آگاہ کیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ اور نائب سیکریٹری جنرل نصیب اللہ بازئی، سینیٹر ثناء جمالی، سینیٹر دنیش کمار اور سینیٹر ثمینہ ممتاز آصف ولی زرداری سے ملے اور ان سے بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل میں مدد مانگی۔

صدر زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کے وفد کو بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل میں مدد کی یقین دہانی کرائی، جبکہ سینیٹرز کے وفد کی جانب سے صدارتی انتخابات میں غیرمشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

صدر زرداری نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کے وفد کی جانب سے غیرمشروط حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

Asif Ali Zardari

presidential election

BAP

Balochistan Awami Party

Presidential Candidate

Election 2024