Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کی 25 رکنی کابینہ کے نام فائنل، آج حلف اٹھائے گی

مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، خواجہ سلمان رفیق شامل
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2024 03:39pm

پنجاب حکومت نے 25 رکنی کابینہ کے نام فائنل کر لیے، وزرا کے پورٹ فولیوز بھی سامنے آگئے۔

25 رکنی پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج شام 4 بجے گورنر ہاؤس ہوگی۔

کابینہ میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، صہیب بھرت، فیصل ایوب کھوکھر، رانا اسحاق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور بلال یاسین بھی کابینہ میں شامل ہوں گے جبکہ ق لیگ سے شافع حسین، آئی پی پی سےغضنفرعباس چھینہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے جبکہ پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ معاون خصوصی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیبزیب کو سینئرصوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، انوائرمنٹ، فاریسٹ کی وزارتیں بھی ملیں گی۔

صوبائی کابینہ میں پہلی بار سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا، صہیب برتھ کو محکمہ مواصلات کی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری انفارمیشن اینڈ کلچرکی وزیر ہوں گی، عاشق حسین کرمانی کو محکمہ زراعت، کاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی کی وزارت دی جائے گی۔

ذرائع کئ مطابق رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن، چوہدری شافع حسین کو محکمہ انڈسٹریز کی وزارت دی جائےگی جبکہ رمیش سنگھ آڑورہ کو منارٹیز اور طاہر خلیل سندھو کو ہیومن رائٹس کی وزارت دی جائے گی۔.

شیرعلی گورچانی کومائنز اینڈ منرل خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔

خواجہ عمران نذیر کومحکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ زیشان رفیق کو محکمہ بلدیات کی وزارت دی جائے گی۔

اسحاق ڈار وزارت خزانہ کی دوڑ سے باہر، وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟

Maryam Nawaz

punjab cabinet

Cabinet Oath