کراچی: کھلے سمندر میں ڈوبنے والی کشتی پر سوار 32 ماہی گیروں کو بچالیا گیا، 13 کی تلاش جاری
کراچی میں حجا موڑو کریک کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار 32 ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔
ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کمال شاہ کے مطابق کراچی میں ابراہیم حیدری سے جانے والی کشتی حجا موڑو کریک کے قریب کھلے سمندر میں ڈوب گئی، کشتی میں 50 ماہی گیر سوار تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 32 ماہی گیروں کو ساحل پرپہنچا دیا گیا ہے جبکہ 13 ماہی گیروں کی تلاش تاحال جاری ہے۔
ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے، کشتی مرغی کے فیڈ کے لیے استعمال ہونے والی مچھلی کے شکار پر روانہ ہوئی تھی لیکن تیز ہواؤں کے سبب بلند لہروں نے ال اسد نامی کشتی الٹ دی جبکہ کشتی میں سوار تمام ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ غلط سمت پر جال پھینک کر شکار کے دوران واقعہ رونما ہوا، پانی میں گرنے والے ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں اور خراشیں آئی ہیں۔
ناصر بونیری سیکیورٹی انچارچ فشر مینز کوآپریٹو سوسائٹی کے مطابق فشر مینز کوآپریٹیو سوسائٹی کا عملہ موقع پر موجود رہا۔
واضح رہے کہ حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھ کا درمیانی علاقہ ہے جو کراچی سے 5 گھنٹے کی مسافت پر ہے۔
Comments are closed on this story.