Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں دلہن نے پستول کی گولی نگل لی

پیٹ میں درد شروع ہوگیا، ایکسرے میں گولی واضح دیکھی گئی
شائع 04 مارچ 2024 07:24pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دلہن نے مذاق ہی مذاق میں پستول کی گولی نگل لی۔

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے بتایا کہ پستول صاف کرنے کے لیے گولیاں باہر رکھی تھیں، اہلیہ نے مذاق میں گولی منہ میں رکھی جو اندر چلی گئی۔

پستول کی گولی نگلنے کے بعد دلہن کے پیٹ میں شدید درد شروع ہوگیا۔

درد کی شکایت پر خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایکسرے کیا گیا جس میں گولی واضح دیکھی گئی۔

خاتون کی چند روز قبل ہی شادی ہوئی تھی، لیکن اسے مذاق میں گولی منہ میں رکھنے کی وجہ سے پیٹ میں درد کی صورت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑگیا۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes