Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارش و برفباری : وزیر اعلیٰ کے پی کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 ، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، علی امین
شائع 03 مارچ 2024 08:22pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں بارش و برفباری کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈا پور نے متاثرین کے لئے معاوضوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 ، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ شدید زخمیوں کو تین، تین لاکھ جب کہ معمولی زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

Rain

CM KP

snow fall