Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مظفر آباد : دریا عبور کرتے ہوئے کیبل کار کا رسہ ٹوٹ گیا

پاک فوج نے کیبل کار کا رسہ ٹوٹنے سے پھنسے مسافروں کو بچا لیا
شائع 03 مارچ 2024 06:15pm
فوٹو ۔۔۔ ریڈیو پاکستان
فوٹو ۔۔۔ ریڈیو پاکستان

مظفر آباد کے علاقے پٹہکہ کے گاؤں منڈگراں میں دریا عبور کرتے ہوئے لفٹ کا رسہ ٹوٹ گیا۔ پاک فوج نے کیبل کار کا رسہ ٹوٹنے سے پھنسے مسافروں کو بچا لیا۔

دو گاؤں کو ملانے والی کیبل کار کا رسہ ٹوٹنے سے اس میں بیٹھے 3 مسافر پھنس گئے تھے۔

پاک فوج نے مشکل گھڑی میں مدد کی روایت کو قائم رکھا۔ فوج اور ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرکے کیبل کار میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو کیا۔

تینوں مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کیبل کار کا رسہ ٹوٹنے سے کیبل کار کی سروسز معطل ہو گئی تھی۔

ریسکیو آپریشن کے بعد ٹوٹے ہوئے رسے کی مرمت کا کام بھی مکمل کرلیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے پاک فوج اور ریسکیو عملے کی بروقت کاروائی کو بےحد سراہا ہے۔

pakistan army

Muzaffarabad

rescue operation