Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’یو اے ای کی قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنا چاہتا ہوں‘

پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی میڈیا سے گفتگو
شائع 02 مارچ 2024 03:32pm

متحدہ عرب امارات کی نیشنل ٹیم کی طرف سے کھیلنا چاہتا ہوں، پاکستان سپُر لیگ کے کھلاڑی حسن علی اور عثمان خان نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت میں اپنے خیالات کا اظہار کرا ہے، ساتھ ہی دونوں کھلاڑی اپنی ٹیم کی جیت کے لیے پُر امید ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے حسن علی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں واپس آنے کے لیے یہ ٹورنامنٹ میرے لیے بہت اہم ہے، حسن علی کا کہنا تھا کہ میرے لیے بہت اچھا موقع ہے کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنا سکوں۔

میڈیا سے بات چیت میں حسن علی کا کہنا تھا کہ یہ ورلڈ کپ کا سال ہے اور میں ورلڈکپ کھیلنا چاہتا ہوں، عالمی کپ سے پہلے دو سیریز ہیں اس میں بھی پرفارم کرنا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ اپنی کارکردگی سے سیلیکٹر کی توجہ حاصل کرسکوں۔

دوسری جانب پی ایس ایل کے میچز کے حوالے سے حسن علی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے آخری 2 میچز ہم بہت کلوز جا کر ہارے ہیں، جبکہ اگلا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ اننگ میں انیسواں اور بیسواں اوور بہت اہم ہوتا ہے، ہر ٹیم سے ڈیتھ اوورز میں مس کیلکولیشن ہورہی ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں وائرل انفیکشن سے متعلق حسن علی نے بتایا کہ ٹیم وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئی تھی، پیٹ کے امراض میں مبتلا تمام کھلاڑی فٹ ہوچکے ہیں، کوئٹہ کیخلاف میچ میں میر حمزہ سمیت چاروں کھلاڑیوں کی کمی محسوس ہوئی۔

حسن علی نے بتایا کہ ہمارے 2 کھلاڑی ابھی تک بیمار ہیں، ہم ہارے ضرور ہیں لیکن فائٹ کرکے ہارے ہیں، ٹیم ڈگ آؤٹ میں بھی سب کو تشویش ہے، کراچی میں جیت کر کراچی کے شائقین کو خوشی دینا چاہتے ہیں۔

اپنے اگلے میچ سے متعلق حسن علی کا کہنا تھا کہ اتوار کو ملتان سلطان کے خلاف میچ جیتیں گے، میچ کے اہم موقع پر کچھ غلطیاں ہورہی ہیں، افتخار احمد فارم میں ہیں انہیں آؤٹ کرنے کے لیے اچھی بولنگ کرنی ہوگی، گراؤنڈ میں گنگناتا نہیں لیکن انجوائے ضرور کرتا ہوں۔

دوسری جانب ملتان سلطان کے عثمان خان کی جانب سے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سنچری نہ بنانے کا افسوس نہیں ٹیم جیت گئی ہے اس کی خوشی زیادہ ہے، پی ایس ایل میں گزشتہ برس بھی سنچری بنائی تھی۔

جبکہ متحدہ عرب امارات کی نیشنل ٹیم سے متعلق عثمان خان کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی نیشنل ٹیم سے کھیلنا چاہتا ہوں، پی ایس ایل میں اوور سیز پلئیر کے طور پر کھیل رہا ہوں، 4 سال سے متحدہ عرب امارات میں ہی کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

عثمان خان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کیخلاف کراچی میں جیتنے کی کوشش کریں گے، کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، محمد رضوان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، محمد رضوان ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ساری زندگی کراچی میں اپنی کرکٹ کھیلی ہے، کراچی میں ابتدائی اوورز میں گینڈ زیادہ سوئنگ ہوتی ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ٹیم کیخلاف اچھی کارکردگی دکھاؤں۔

hassan ali

Pakistan Super League

psl 9

HBL PSL 9

usman khan