Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مُسلسل بارش نے گوادر ڈبو دیا، ریسکیو آپریشن جاری

2 روز کے دوران شہر میں 187 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے
شائع 02 مارچ 2024 10:10am

مغربی سسٹم کے باعث ہونے والی تباہ کُن بارش سے گوادر شہر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ شہر میں اربن فلڈنگ کے باعث مکانات تباہ ہو گئے ہیں، بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

رواں ہفتے پاکستان کے دوسرے بڑے پورٹ شہر گوادر میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا، جو کہ شہر کے لیے تباہ کن ثابت ہوا ہے۔ بارشوں کے باعث مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ مختلف واقعات میں 3 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

بارشوں کے بعد اب شہر جھیل کا منظر پیش کررہا ہے، 2 روز کے دوران شہر میں 187 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث برساتی پانی گھروں، دکانوں اور مساجد میں بھی داخل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پاک فوج کے ہمراہ بارش کا پانی نکالنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

40 ہزار مکانات اور تقریبا 2 لاکھ 60 ہزار کی آبادی والے شہر میں اب تک بارش کا پانی کھڑا ہے، جبکہ سرکاری اداروں کے دعوؤں کی بھی قلعی کھل گئی ہے۔

دوسری شہر میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ، پاک فوج کی جانب سے حصہ لیا جا رہا ہے۔۔

جبکہ سڑکوں پر کٹس لگا کر بارش کے پانی کو نکالا جا رہا ہے، حکومتی ادارے بارش سے متاثرہ خاندانوں کو راشن اور پینے کا صاف پانی پہنچا رہے ہیں۔

pakistan army

Gwadar

Gwadar Rain

Gwadar Flood