Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ملتان، پشاور اور کراچی ملیر سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا
شائع 01 مارچ 2024 03:05pm

ملک کے 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ملک کے 3 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ملتان، پشاور اور کراچی ملیر سے لیے گئے سیوریج کے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کا تعلق سرحد پار کے پولیو وائرس سے ہے، وائرس ایک سے دوسری جگہ منتقل ہو رہا ہے اور بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، مستقبل کے معماروں کو اس موذی مرض سے بچانا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

اسلام آباد

Polio

environment

Polio Virus