Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کنگز کے کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار، میچ کیلئے ٹیم پوری کرنا مشکل ہوگیا

فوڈ پوائزننگ کا شکار کراچی کنگز کے اسکواڈ میں چار اہم تبدیلیاں
اپ ڈیٹ 29 فروری 2024 07:15pm

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا آج ہونے والا میچ منسوخ ہوتے ہوتے رہ گیا ہے، کراچی کنگز کے بیشتر کھلاڑیوں کے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے کے باوجود میچ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

کراچی کنگز کے بیشتر کھلاڑی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہیں اور میچ کے لیے کراچی کنگز کو 13 کھلاڑیوں کا اسکواڈ پورا کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

جیمز ونس اور ڈینئل سیمز پیٹ کی خرابی کے باعث گزشتہ روز کا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

اب مزید کھلاڑی بھی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوگئے ہیں جس سے کراچی کنگز کی انتظامیہ شدید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

کراچی کنگزکے کچھ کھلاڑیوں کو طبیعت بگڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا معائنہ جاری ہے۔

کھلاڑیوں کے علاوہ کوچنگ اسٹاف کے کچھ ارکان بھی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے ہیں۔

بابراعظم کا ’لکی چارم‘ کون ہے؟

کراچی کنگز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 کھلاڑی میدان میں اتارنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انتظامیہ نے کراچی کنگز کی گفتگو کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگز انتظامیہ کے مطابق 13 کھلاڑیوں میں 4 غیر ملکی کھلاڑی بھی فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے ہیں، جن میں وائس کپتان جیمز وینس، بلیسنگ موزربانی، تبریز شمشی، ڈیپلوئے اور کیرن پولارڈ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کپتان شان مسعود نے بھی غیرمیعاری کھانے شکایت کی ہے، کھلاڑیوں کے ہوٹل کے علاوہ باہر سے کھانا کھانے پر پابندی ہے۔

ٹیکنیکل کمیٹی نے کراچی کنگز کو دو نئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو کھلاڑی بہتر ہیں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کھیلیں گے۔

کراچی کنگز نے اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی ہیں، لوئس ڈی پلوئی، تبریز شمسی، محمد عامر اور میر حمزہ کو آج نہیں کھلایا گیا۔

موز ربانی، زاہد محمود اور انور علی نے آج کراچی کنگز میں ڈیبیو کیا ہے، نائب کپتان جیمز ونس کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد نواز ،حسن علی، کیرن پولارڈ اور ٹم سائفرٹ شامل ہیں۔

PSL

karachi kings

food poisoning

psl 9

HBL PSL 9