Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

دُنیا کے 10 بُلند ترین پہاڑ سر کرنے والی نائلہ کیانی کا مشکل ترین سفر کون سا رہا؟

آج نیوز کو خصوصی انٹرویو میں نائلہ کیانی کی ان کہی باتیں
شائع 29 فروری 2024 04:07pm

دبئی میں مقیم پاکستان کی مایہ ناز کوہ پیما نائلہ کیانی ایک اور بلند ترین پہاڑ سر کرنے کے لیے تیار ہیں، دنیا کے چودہ بلند ترین پہاڑوں میں سے 10 سر کرنے والی کوہ پیما نے شِشا پَںگَ ما پہاڑ سر کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

پاکستانی کوہ پیماہ نائلہ کیانی نے اپنی پہلی مہم میں 8 ہزار میٹر کی چوٹی فتح کی تھی، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ نائلہ وہ پہلی پاکستانی ہیں، جو کہ محض 6 ماہ میں 7 بلند ترین پہاڑ سر کر چکی ہیں۔

آج نیوز سے خصوصی بات چیت میں نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ میں 5 سال پہلے کے 2 ٹریک کیا تھا، میں کے 2 کے پہاڑوں کو دیکھنا چاہتی تھی۔

لیکن اُن دنوں نائلہ بینک میں نوکری کر رہی تھیں، میں نےLeave کے لیے اپلائی کیا۔ تاہم نائلہ کو خود بھی یقین نہیں تھا کہ وہ کر پائیں گی یا نہیں۔ لیکن ان کا کہنا تھا کہ مجھے صرف شوق تھا پہاڑوں کو دیکھنے کا اور کوشش کرنے کا۔

پہاڑوں کو سر کرنے سے متعلق نائلہ کیانی کا کہن اتھا کہ انا پُرنا دنیا کا ایک خطرناک پہاڑ ہے، اور اس پر بہت زیادہ حادثات ہوئے ہیں، جہاں اموات بھی ہوئی ہیں۔

تاہم سب سے مشکل ترین پہاڑ کو سر کرنے سے متعلق نائلہ نے بتایا کہ مجھے سب سے زیادہ مشکل ترین پہاڑ گیشر بروم 2 تھا، کیونکہ اُس پہاڑ پر موسم بہت خراب تھا، رسی نہیں تھی، ٹیکنیکل پہاڑ تھا کیونکہ راک اور آئیس پر چڑھنا تھا۔

جبکہ نانگا پربت میری دوسری کامیابی ہے، کیونکہ نانگا پربت کو کلر ماؤنٹین کے طور پر جانا جاتا ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے نائلہ کیانی کی پہاڑ پر عروسی لباس میں تصاویر بھی سب کی توجہ حاصل کرر رہی تھیں، اس حوالے سے نائلہ کیانی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے شوہر کو اس حوالے سے راضی کر لیا تھا کہ ہم کے 2 بیس کیمپ پر جا کر شادی کے فوٹو شوٹ کریں تاہم شوہر واپس اسکردو سے واپس چلے گئے، ایمرجنسی کی وجہ ہے۔

لیکن نائلہ کیانی نے مقامی افراد کی مدد سے اپنے اس خواب کو پورا کیا، مقامی اسٹاف کے ساتھ اپنے اس اہم موقع کو نائلہ کیانی نے سیلیبریٹ کیا۔

دبئی میں قیام سے متعلق نائلہ کہتی ہیں کہ مجھے دبئی میں رہنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ایک محفوظ ملک ہے، یہاں کئی مواقع موجود ہیں۔

یہاں باکسکنگ کرنی ہے، راک کلمبنگ کرنی ہے، کچھ بھی کرنا ہے، تو اس حوالے سے کلبس مووجود ہیں، کمیونیٹینز موجود ہیں، جہاں آپ لائک مائنڈڈ لوگوں کے ساتھ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے ائلہ کیانی دنیا کے چودہ بلند ترین پہاڑوں میں سے نانگاپربت، ماؤنٹ ایورسٹ، مشکل کے ٹو، انا پُورنا گاشر برم ون اور ٹو سمیت 10 پہاڑ سر کرچکی ہیں۔