یونان : ہولناک ٹرین حادثے کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں شٹ ڈاؤن
یونان میں خوفناک ٹیمپی ٹرین حادثے کو آج ایک سال مکمل ہو گیا۔ حادثے کی یاد میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے، بڑے پیمانے پر ملک گیر ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپیں دیکھنے میں آئیں۔پارلیمنٹ اور ٹرین اسٹیشن پر پیٹرول بموں سے حملے بھی کیے گئے۔
گزشتہ سال 28 فروری 2023 کو یونان کے شہر لاریسا میں پیش آنے والے جان لیوا خوف ناک ٹرین حادثے میں 57 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کی یاد میں آج ایک سال مکمل ہو جانے کے بعد متاثرین کی یاد میں عزت اور احترام کی علامت کے طور پر سوگ میں صبح 10:00 بجے یونان کے تمام کلیسیاؤں میں 57 مرتبہ گھنٹیاں بجائی گئیں۔
ٹرانسپورٹ کی مکمل ہڑتال رہی اور آج دن بھر یونان مکمل طور پر بند رہا۔
یونانی شہریوں اور مختلف سیاسی، سماجی اور طلبا پارٹیوں نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے اور ٹرین حادثہ کے ذمہداران کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
دارالحکومت ایتھنز میں یونانی پارلیمنٹ پر انارکسٹ نے پیٹرول بموں سے پولیس اور پارلیمنٹ پر بھی حملے کیے جس پر پولیس نے ان پر شیلینگ کی۔
تھاسالونیکی شہر میں بھی مضاہرین نے ریلوے اسٹیشن کے سامنے زبردست مظاہرہ کیا اور املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشیش کی جس پر پولیس نے ان پر شیلنگ کی۔
ٹرانسپورٹرز، سرکاری دفاتر، ٹیکسی ڈرائیورز، ائیر ٹریفک کنٹرول آگ گریس، صحافیوں اور پروفیسر یونین نے بھی آج مکمل طور پر 24 گھنٹوں کیلئے مہنگائی کے خلاف ملک گیرہڑتال کی۔
Comments are closed on this story.