الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسران مقرر کردیے
لیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ افسران مقرر کردیے۔ دوسری طرف اتحادی جماعتوں کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور صدر مملکت کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسرز صدارتی الیکشن کیلئے متعلقہ اسمبلیوں میں پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔
سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے۔
پنجاب اسمبلی کیلئے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔ سندھ اسمبلی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر کی خدمات انجام دیں گے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر کردیے گئے۔ بلوچستان اسمبلی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر ہوں گے۔
انتخابی مہم کے لیے کمیٹی تشکیل
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم اور صدر مملکت کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی میں خورشید شاہ، ایاز صادق، نوید قمر اور رانا تنویر حسین شامل ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی بدھ کی رات مسلم لیگ ق، آئی پی پی اور جے یو آئی ف کے قائدین سے ملاقات کرے گی، کمیٹی اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگے گی، کمیٹی دوسری جماعتوں سے ووٹ کے لیے جمعرات کو اراکین کے حلف برداری کے بعد رابطہ کرے گی۔
Comments are closed on this story.