Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: زیر زمین ٹینک کی صفائی کرتے ہوئے دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

تیسرے شخص کی حالت غیر ہوگئی
شائع 28 فروری 2024 03:38pm

کراچی میں زیر زمین ٹینک کی صفائی کرتے ہوئے دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ تیسرے کی حالت غیر ہو گئی۔

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن عید گاہ موڑ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں دم گھٹنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ تیسرے شخص کی حالت غیر ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں افراد زیر زمین ٹینک کی صفائی کررہے تھے۔

karachi

baldia ittehad town

Tank cleaning