Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکرگڑھ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 6 افراد کی حالت غیر

زہریلا کھانا کھانے سے 4 بچے، خاتون اور گھر کے سربراہ بے ہوش ہوئے
شائع 28 فروری 2024 08:50am

شکرگڑھ کے نواحی قصبہ ڈیلرہ میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی گھر کے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

زہریلا کھانا کھانے سے 4 بچے، خاتون اور گھر کے سربراہ بے ہوش ہوئے، بے ہوش ہونے والوں میں ایمان فاطمہ 8 سال، عروا 7 سال، بتول 10سالہ اور حرا فاطمہ 9 سالہ شامل ہیں۔

زہریلا کھانا کھانے سے سکینہ بی بی اور غلام رسول کی حالت سیریس ہے۔

food poisoning

shakargarh