Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کی 16 رکنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی

اتحادیوں کو کتنی وزارتیں دی گئیں؟
شائع 27 فروری 2024 02:57pm

پنجاب میں نومنتخب حکومت کی سولہ رکنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کس کا نوٹیفکیشن آج کسی وقت بھی جاری کردیا جائے گا۔

متوقع پنجاب کابینہ میں ن لیگ کے 14 ، استحکام پاکستان پارٹی اور ق لیگ کا ایک، ایک وزیر شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹک دیا، ویڈیو وائرل

ذرائع کے مطابق کابینہ میں ن لیگ سے مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، سلمان رفیق، مجتبیٰ شجاع الرحمٰن، بلال یاسین،عمران نذیر، خضر حیات مزاری، شیرعلی گورچانی، احمد خان لغاری، راحیلہ خادم حسین، سبطین رضا بخاری، ایوب خان گاڈھی، فیصل کھوکھر اور میاں یاور زمان کے نام شامل ہیں۔

جبکہ آئی پی پی سے ملک غضنفر عباس چھینہ اور ق لیگ کے چوہدری شافع حسین کا نام بھی متوقع پنجاب کابینہ میں شامل ہے۔

punjab cabinet

Maryam Nawaz Cabinet