Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 15 میں فارم 45 نہیں ملے، سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں، نواز شریف کا موقف

ایسےتوپوراملک کھولناپڑے گا،ممبر پنجاب، الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداری کی سماعت
شائع 27 فروری 2024 12:23pm

الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداری کی سماعت کے دوران مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں این اے 15 مانسہرہ میں فارم 45 پولنگ کی اگلی صبح دس بجے تک فراہم نہیں کیے گئے جب کہ بیلٹ باکسز کی سیلیں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب نے کہاکہ ایسے تو پورا ملک کھولنا پڑے گا۔

این اے15 انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں2رکنی کمیشن نے کی۔

نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون ے کہاکہ ہمیں آراوکےجواب کی کاپی کل شام کو ملی، ہمارا کیس اسی جواب پر ہے۔

انہوں نے کہاکہ کامیاب امیدوارکافتح کا مارجن 24 ہزارسےزائدہے، ہمیں 123 پولنگ اسٹیشن کےنتائج نہیں ملے، ہمیں فارم 45 پریذائیڈنگ افسر نے نہیں دیے، ہمارارزلٹ اگلی صبح10بجے تک بھی نہیں آیا تھا۔

ممبر پنجاب نے کہا کہ یہ جوآپ10بجےکی بات کررہےہیں،ایسےتوپوراملک کھولناپڑےگا، آپ 632 صفحات کے بجائے چیدہ چیدہ پوائنٹس بتائیں، ایسے تو ہمیں پورے صفحات پڑھنا پڑیں گے۔

وکیل نے کہا کہ 15پولنگ اسٹیشنز کے بیلٹ باکس کی سیلیزموجودنہیں تھی، کچھ بیلٹ باکس پرجزوی سیل لگی ہوئی تھی،و ہمیں ابھی تک فارم51موصول نہیں ہوا۔

جہانگیر جدون نے کہاکہ اس حلقے میں ریکارڈ ٹیمپر ہوا ہے، ڈسکہ سے زیادہ ٹیمپرنگ ہوئی ہے۔

نواز شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ وہاں پر آر او کے خلاف ایف آئی آر ہو چکی ہے، آر او بیمار ہوا،اسپتال گیا وہاں سے غائب ہو گیا۔

Maryam Nawaz

Election 2024

NA 15