Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مارکیٹ میں دستیاب 8 دوپٹے جو آپ کی وارڈروب میں ہونے چاہیئں

ہر دوپٹہ اپنی ایک کہانی بیان کرتا ہے
دوپٹہ ایشیائی لباس کا اہم حصہ ہے
دوپٹہ ایشیائی لباس کا اہم حصہ ہے

“ ہوا میں اڑتا جائے میرا لال دوپٹہ ململ کا “ سے لے کر دوپٹہ میرا ململ کا“ تک ہم کئی گانوں کی گونج میں دوپٹوں کا ذکر سنتے چلے آئے ہیں ۔ لیکن دوپٹے صرف ململ کے نہیں ہوتے ہیں بلکہ ان کی کئی ورائٹیز مارکیٹ میں دستیاب ہے

دوپٹہ ایشیائی لباس کا اہم حصہ ہے،جو آپ کے لک کو اسٹائل اور انفرادیت بخشتا ہے ۔ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ مار کیٹ میں صرف چند گنے چنے اقسام کے دوپٹے پائے جاتےہیں ۔ حالانکہ در حقیقت دوپٹوں کی کئی ورائٹی وہاں موجود ہوتی ہے انہیں اپنے وارڈروب کا حصہ بنائیں اور موقع کی مناسبت سے مکس اور میچ کرکے ایک نیا انداز تخلیق کریں ۔

یاد رکھیں ہر دوپٹہ ایک سے بڑھ کر ایک ہوتا ہے۔بس انہیں منتخب کرنے اور پہننے کا سلیقہ ہونا چاہےیہاں چند ایسے ہی دوپٹوں کا ذکر ہے،

شیفون

یہ دوپٹے ہلکے اور ورسٹائل ہوتے ہیں ۔ انہیں مختلف آوٹ فٹس کے ساتھ کئی طریقوں سے پہنا جا سکتا ہے ۔ آپ سوفٹ کلرز روزانہ پہننے کے لئے اور برائٹ کلرز باہر جانے کے لئے منتخب کر سکتی ہیں۔

بنارسی

یہ دوپٹے چمکدار دھاگوں اور خوبصورت ڈیزائنوں کے ہوتے ہیں ۔ یہ کسی بھی لباس کو فینسی بنا دیتے ہیں آپ اسے ساد ے سوٹ یا ساڑھی کے ساتھ پہن سکتی ہیں۔

کلمکاری

یہ دوپٹے ہاتھ سے پینٹ کئے ہوئے اور خوبصورت ڈیزائن کے ہوتے ہیں ۔آپ اسے منفرد انداز دینے کے سادہ ٹاپ اور پینٹس کے ساتھ بھی پہن سکتی ہیں۔

پھلکاری

یہ دوپٹے رنگین دھاگوں کے امتزاج سے کاڑھے ہوئے ہوتے ہیں یہ بنیادی طور پر پنجابی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آپ اس سے سادہ سوٹ کو کلر فل بنانے کے لئے بھی ہنا سکتی ہیں ۔

پشمینہ

یہ دوپٹے نرم اور گرم ہوتے ہیں۔اور سردیوں کے موسم کے لئے بلکل مناسب ہوتے ہیں ۔آپ اسے سردیوں میں اپنے گرد لپیٹ سکتی ہیں یا پھر اسے اپنے ڈریس کو اسٹائل دینے کے لئے بھی پہن سکتی ہیں ۔

نیٹ

نیٹ کے دوپٹے آپ کے ڈریس کو چمکا دیتے ہیں ۔ یہ خاص موقعوں پر پہننے کے لئے بہترین ہیں ۔ آپ اسے اپنے ڈریس میں چمک پیدا کرنے کے لئے منتخب کر سکتی ہیں۔

بندھنی

یہ دوپٹےٹائی - ڈائی طرز کے ہوتے ہیں اور سادے سوٹ کے رنگ کو ابھارنے اور نمایاں کرنے کے لئے استعمال کر سکتی ہیں ۔ ایسے دوپٹے گرمیوں میں پہننے کے لئے مناسب ہوتے ہیں۔

پرینٹڈ دوپٹے

آپ ایسے دوپٹوں کو کئی طریقوں سے پہن سکتی ہیں ۔ آپ اسے گردن کے گرد لپیٹ سکتی ہیں یا صرف سر پر اوڑھ سکتی ہیں یہ ورسٹائل اور اسٹائلش ہوتے ہیں ۔

Women

fashion

dupatta