Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سنی اتحاد کونسل کی نشستوں پر کسی اور کا حق نہیں، بیرسٹر گوہر

مخصوص نشستوں کے لیے چار درخواستیں دائر کیں
شائع 27 فروری 2024 11:40am
مخصوص نشستوں کے معاملے پر پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے رہنما الیکشن کمیشن پہنچے۔ اسکرین گریب
مخصوص نشستوں کے معاملے پر پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے رہنما الیکشن کمیشن پہنچے۔ اسکرین گریب

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے حصے میں آنے والی مخصوص نشستوں پر کسی اور کا حق نہیں، امید ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا۔

مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہاکہ پی ٹی آئی کے 86حمایت یافتہ آزاد امیدوارسنی اتحادکونسل میں شامل ہوئے، پنجاب میں107پی ٹی آئی ایم پی ایز نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی، کے پی میں 90 ایم پی ایز سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ مخصوص نشستوں کے لیے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے 4درخواستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں پراورکسی کاحق نہیں، امیدکرتے ہیں الیکشن کمیشن کافیصلہ انصاف پرمبنی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اورپنجاب کےاسمبلی سیشن غیرقانونی ہوئے، الیکشن کمیشن ان معاملات کانوٹس لے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کے حصے میں آنے والی قومی اسمبلی کی 23 نشستیں تاحال کسی دوسری جماعت کو الاٹ نہیں کیں تاہم ان نشستوں پر سنی اتحاد کونسل کے حق میں نوٹی فکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا۔

صوبائی اسمبلیوں میں بھی یہی صورت حال ہے۔ قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ کسی بھی آئینی ترمیم کے وقت نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

pti

reserved seats

Barrister Gohar Khan

Election 2024

Sunni Ittehad Council