Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : بیرون ملک سے آنے والی فیملی کو یرغمال بناکر لوٹ لیا گیا

دوسری واردات میں ملزمان نے میڈیکل اسٹور کے باہر موجود شہریوں کو لوٹ لیا
شائع 26 فروری 2024 10:46pm
فوٹو۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔ اسکرین گریب

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں وائٹ کرولا گینگ سرگرم ہوگیا، بیرون ملک سے آنے والی فیملی کو لوٹ لیا گیا۔ دوسری واردات میں ملزمان نے گلستان جوہر میں میڈیکل اسٹور کے باہر موجود شہریوں کو لوٹ لیا

پولیس کے مطابق جس فیملی کو لوٹا گیا وہ ایئرپورٹ سے گھر پہنچی تو ملزمان نے انھیں یرغمال بنالیا۔

ملزمان نے متاثرہ فیملی سے فلمی انداز میں لوٹ مار کی۔

لوٹ مار کرنے کی واردات کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

دوسری طرف شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں بھی ڈاکوؤں کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ملزمان نے پرفیوم چوک پر میڈیکل اسٹور کے باہر موجود شہریوں کو لوٹ لیا۔

لٹیرے ، شہریوں سے موبائل فونز، رقم اور دیگر قیمتی اشیا چھین کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes