Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں پر آج اوپن سماعت کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 23 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن تاحال روکے ہوئے ہیں
اپ ڈیٹ 27 فروری 2024 01:01am

الیکشن کمیشن سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر تاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکا، آج اوپن سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کی درخواست پر اوپن سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ منگل کو سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے ن لیگ اور جے یو آئی میں رسہ کشی

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو منگل کیلئے نوٹس جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 23 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن تاحال روکے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری یہ کہتے ہوئے واپس بھجوا دی ہے کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو مکمل کریں پھر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے۔

reserved seats

Sunni Ittehad Council

women reserved seats