کراچی میں تیز ہوائیں چل پڑیں، ساحلی پٹی پر بارش کی پیش گوئی
شہر میں مطلع جزوی ابر آلود
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق کراچی میں پیر کی شام تیز ہوائیں چل پڑیں جب کہ سندھ کی ساحلی پٹی پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیر کی صبح پیش گوئی کی تھی کہ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور معمول سے تیزہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کراچی شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
پیر کی شام تیز ہوائیں چلنے کے بعد درجہ حرارت مزید گر گیا۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گولارچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر پیر کو بارش ہو سکتی ہے۔
karachi
karachi weather
Met Office
cloudy weather
wind storm
مقبول ترین
Comments are closed on this story.