Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شب برات: قبرستانوں کے باہر پارکنگ کی کوئی فیس نہیں، ڈپٹی میئر کراچی

پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت
شائع 25 فروری 2024 09:38pm

ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا کہنا ہے کہ قبرستانوں کے باہر پارکنگ کی کوئی فیس نہیں ہے۔

ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ نے میونسپل کمشنر کے ایم سی کو فون کرتے ہوئے شب برات کے موقع پر قبرستان آںے والوں سے پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سلمان عبد اللہ کا کہنا ہے کہ کسی قبرستان کے باہر پارکنگ فیس وصول نہیں کی جارہی، قبرستان آنے والوں سے انتظامیہ اور پولیس مکمل تعاون کررہی ہے۔

سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ فیس وصول کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے، عوام پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔

graveyard

parking fees

Shab e Barat