Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم ٹیکسالی گیٹ کی خصوصی اسکرینگ، شوبز ستاروں کی شرکت

فلم پیسہ وصول ہے ، ہدایتکار ابوعلیحہ
اپ ڈیٹ 25 فروری 2024 01:34am

 اندرون لاہور میں فلمائی گئی تلخ حقیقت پر مبنی فلم “ ٹیکسالی گیٹ “ کی خصوصی اسکرینگ کراچی میں منعقد کی گئی۔

ابو علیحہ کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم ’’ٹیکسالی گیٹ‘‘ سولہ فروری کو سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے تاہم کراچی میں فلم ٹیکسالی گیٹ خصوصی اسکرینگ کی گئی جہاں فلم کی کاسٹ سمیت شوبز ستاروں کی کہکشاں امڈ آئی ۔

فلم کی مرکزی اداکارہ عائشہ عمر کہتی ہیں کہ فلم میں معاشرے کی تلخ حقیقت کو پیش کیا گیا ہے، ہم نے ٹیکسالی میں لوگوں کا مائنڈ سیٹ، وہاں کا ماحول حقیقی طور پر دکھایا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور اداکار کام کرنا مختلف ہوتا ہے اور بطور پروڈیوسر بہت ساری چیزوں اور معاملات کی زمہ داری آپ پر ہوتی ہے۔

فلم کی کہانی ابو علیحہ نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہے۔

فلم کی کہانی اندرون شہر ٹیکسالی گیٹ میں فلمائی گئی ہے فلم کے ہدایتکار ابو علیحہ کہتے ہیں یہ پیسہ وصول فلم ہے، ہم نے یہ فلم ٹیکسالی گیٹ میں ہی شوٹ کی ہے۔ وہاں کا رہن سہن، اور اوریجنل لوکیشن کا استعمال کیا گیا ہے۔

ریڈ کارپٹ پر آئے شوبز ستاروں نے فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں علی خان، بابر علی، خالد انعم، نیر اعجاز، عائشہ عمر، مہر بانو، یاسر حسین اور افتخار ٹھاکر سمیت دیگر شامل ہیں۔

فلم ٹیکسالی گیٹ منفرد کہانی کی فلم ہے جسے بڑے ہی بولڈ انداز میں بنایا گیا ہے، فلم میں اندرون شہر کی کہانی کو نمایاں کیا گیا ہے۔

Texali gate