Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نومنتخب ارکان کی حلف برداری: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب

صدارت اسپیکربلوچستان اسمبلی جان جمالی کریں گے ۔
اپ ڈیٹ 24 فروری 2024 02:54pm

نومنتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کوطلب کرلیا گیا۔

اجلاس 28 فروری سہ پہر3بجے اسمبلی ہال میں ہوگا جس کی صدارت اسپیکربلوچستان اسمبلی جان جمالی کریں گے ۔

اس حوالے سے جاری کیے جانے والے اعلامیہ کے مطابق اجلاس گورنربلوچستان عبدالولی خان کاکڑ نے طلب کیا ہے۔

اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے اب تک 62 نشستوں پر منتخب اراکین کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جا چُکا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کی3 نشستوں پر تنازع کے باعث الیکشن کمیشن نے نتائج کو روک دیا ہے۔ زیارت اور ہرنائی سے بعض نشستوں پردوبارہ پولنگ کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

بلوچستان

balochistan assembly

Balochistan Government

CHALLENGE FOR NEW GOVeRNMENt