Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور کی 4 احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں

عدالتوں کو ختم کرکےاینٹی نارکوٹکس، ایف آئی اے اور بینکنگ کورٹ میں تبدیل کردیا گیا۔
شائع 24 فروری 2024 01:35pm

پشاور کی 4 احتساب عدالتیں ختم کردی گئیں، حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا۔

وفاقی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق پشاور میں اب 8 کی بجائے 4 احتساب عدالتیں کام کرین گی۔

اعلامیہ کے مطابق 4 احتساب عدالتوں کو ختم کرکے 2 کو اینٹی نارکوٹکس، 1 ایف آئی اے اور 1بینکنگ کورٹ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

چاروں عدالتوں میں ججز کو بھی تعینات کردیا گیا ہے جس میں 2 انٹی نارکوٹکس عدالتیں پشاور میں کام کریں گی۔

ابیٹ آباد میں اینٹی کرپشن امیگریشن جبکہ ڈی آئی خان میں ینکنگ کورٹ قائم کردیا گیا ہے۔

Peshawar High Court

NAB Court