Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر پاکستان کے انتخابات کا شیڈول تیار، عارف علوی کی رخصتی قریب

صدر پاکستان کے لیے الیکشن کا شیڈول آج جاری ہونے کا امکان
اپ ڈیٹ 24 فروری 2024 07:58pm

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے شیڈول تیار کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق مارچ میں نئے صدر کا انتخاب متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صدارتی انتخابات کے لیے شیڈول آج جاری ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر پاکستان کے لیے ہونے والے انتخابات 9 مارچ کو متوقع ہے۔

واضح رہےکہ صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر2023 کوختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدرکی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

آئین کے مطابق عام انتخابات ہونے کے ایک ماہ تک صدراپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔

President Arif Alvi

Arif Alvi

President of Pakistan

Election Commission of Pakistan (ECP)

New President of Pakistan

Election for Presidency