Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : فائرنگ سے دو سالہ بچی سمیت 2 افراد قتل، 2 زخمی

بچی کو کونگی میں گھر کی دہلیز پر نشانہ بنایا گیا، بنارس پل پر ایک بھائی قتل ، دوسرا زخمی
شائع 23 فروری 2024 10:51pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر بچی سمیت دو افراد جاں بحق اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز رکنے کا نام نہیں لے رہے، تازہ واقعات بنارس اور کونگی میں پیش آئے۔

بنارس پل پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

بچی کے چچا نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر بھتیجی کو قتل کیا، بھائی جیسے ہی گھر پہنچا تو ڈاکوؤں نے گھیر لیا، اور گولی چلا دی۔

چچا نے مزید بتایا کہ بھتیجی گھر کے مرکزی دروازے سے داخل ہورہی تھی کہ گولی بچی کی گردن میں لگی۔

بچی کے چچا نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ فائرنگ سے میری بہن بھی زخمی ہوئی۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes