Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ، پنجاب کی بیوروکریسی میں بڑے بڑے برج الٹنے کا امکان

لسٹوں کی تیاری شروع، افسران مریم نواز کے پاس پہنچ گئے
شائع 22 فروری 2024 06:28pm

پنجاب میں نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

جس کے بعد چیف سیکرٹری سمیت دیگر محکموں کے سیکرٹریز نے نامزد وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقاتیں کرنا شروع کردی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام افسران تبدیل ہوں گے اور اس دوران بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔

عرصہ دراز سے عہدوں پر براجمان افسران کی لسٹیں بھی تیار ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

Maryam Nawaz

Transfer and posting

Punjab Bureaucracy