Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخواہ: ناقص کارکردگی پر 150 سے زائد اسکولوں کو نوٹس

محکمہ تعلیم نے 7 روز کے اندر جواب طلب کرلیا
شائع 22 فروری 2024 02:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات میں اسکولوں کی ناقص کارکردگی پر 150 سے زائد اسکولوں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے 150 سے زائد پرنسپلز، وائس پرنسپلز اوراساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

اساتذہ کو 7 روز کے اندر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

پشاور کے اسکولوں کے مختلف کیڈرز کے 13 اساتذہ سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے اِن اساتذہ کو بھی نوٹس موصول ہونے کے 7 روز کے اندر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

matric exams

Show cause

kp schools