Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع

اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا
شائع 22 فروری 2024 12:46pm

نگراں وزیراعظم انوار الحق کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فارن ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری لی جائے گی، فارن ایوارڈ ”ترکش آرمڈ فورسز لیجن آف میرٹ“ آرمی چیف کوعطا کرنے کی منظوری لی جائے گی ، ڈی جی فنانشیل مانیٹرنگ یونٹ لبنی فاروق کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری لی جائے گی۔

اجلاس میں فیڈرل انسپکٹر ڈرگز کی تعیناتی کی سمری پیش کی جائے گی جبکہ پیٹرولیم ڈویژن ایکسپلوسیو رولز2010 میں ترامیم کی سمری بھی پیش ہو گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

اجلاس میں کابینہ توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری لی جائے گی جبکہ کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری لی جائے گی۔

federal cabinet

اسلام آباد

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

PM KAKAR

caretaker federal cabinate

PM ANWAR UL HAQ KAKAR