Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

عدالت نے 23 جون 2023 کو اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا آرڈر غیر آئینی قرار دے دیا
شائع 22 فروری 2024 11:15am

پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کیا۔

درخواست گزار کے وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسد قیصر سابق سپیکر قومی اسمبلی ہے عمرہ کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے ان کو روکا گیا۔

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے استفسار کیا کہ اسد قیصر کا نام کب ای سی ایل میں شامل کیا گیا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ 23 جون کو ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ یہ اب ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ جی یہ ممبر قومی اسمبلی ہیں اور سینئر سیاستدان ہیں۔

عدالت نے 23 جون 2023 کو اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا آرڈر غیر آئینی قرار دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے فوری طور پر نکالنے کا حکم دے دیا۔

pti

ECL

Asad Qaiser

Peshawar High Court

Exit Control List (ECL)