Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان

بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 22 فروری 2024 10:37am

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کاکول 8، پنجاب میں مری 4، کشمیر میں راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مری میں 0.5 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔

غذر میں برفباری سے بند شاہراہوں کو تاحال ٹریفک کے لیے بحال نہیں کیا جاسکا جس باعث عوام کو آمد و رفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 14، کالام منفی 13، استور منفی 9، سکردو منفی 6، گوپس منفی 5، مالم جبہ، بگروٹ، ہنزہ منفی 4، راولاکوٹ، چترال، دیر منفی 3، مری اور گلگت میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

برفباری کے بعد وادیِ کالام کا حسن نکھرگیا

دوسری جانب برفباری کے بعد وادیِ کالام کا حسن نکھرگیا، بڑی تعداد میں سیاح وادی میں پہنچ گئے۔

سطح سمندر سے 6600 فٹ بلندی پر واقع وادیِ کالام میں برف باری کے بعد کالام کے نظارے اور بھی حسین ہوگئے، برف پوش وادی کے حسین نظاروں نے سیاحوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔

وادیِ کالام میں برف باری سے جہاں پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، وہاں وادی کی خوب صورتی میں مزید اضافہ ہوگیا۔

وادی کالام میں 3 فٹ، مہوڈنڈ میں 4 فٹ اور ملم جبہ میں 2 فٹ تک برف پڑچکی ہے۔

مزید پڑھیں

ملک بھر میں مزید بارشوں کے لیے تیار رہیں

بارشیں برسانے والا نیا مغربی سسٹم ملک میں داخل

وادی کاغان سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

کوئٹہ کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار ہے، کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک، سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 8، تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 16، جیوانی میں 14 اور گودار میں درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کےدرمیان کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سردو خشک رہے گا۔

Cold Weather

اسلام آباد

Rain

snowfall

rainy weather

Rain prediction

Heavy Snowfall

snow fall

Snowfall Prediction