Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

تحریری درخواست ، پارٹی لیٹر اور بیان حلفی کمیشن میں جمع کروا دیا گیا
شائع 21 فروری 2024 11:17pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کے بعد سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی گئی۔

تحریری درخواست ، پارٹی لیٹر اور بیان حلفی کمیشن میں جمع کروا دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی آر اینڈ آئی برانچ نے دستاویزات وصول کر لئے۔ آر اینڈ آئی برانچ نے تمام دستاویزات وصول کرکے ڈائری نمبر لگا دیا ہے۔

واضح رہے کہ کامیاب آزاد امیدواروں کی جانب سے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

ابتک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 285 آزاد امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت سرٹیفیکیٹ اور بیان حلفی جمع کروا دیے ہیں۔

قومی اسمبلی سے کامیاب 86 آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوچکے ہیں اور الیکشن کمیشن میں باضابطہ سرٹیفیکیٹ اور بیان حلفی جمع ہوچکے۔

پنجاب اسمبلی کے 105 کامیاب آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 85 کامیاب آزاد امیدوار بھی سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔

سندھ اسمبلی کے 9 کامیاب آزاد امیدواروں کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل نے شمولیت سرٹیفیکیٹ اور بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے۔

pti

Election Commission of Pakistan (ECP)

election 2024 results

Sunni Ittehad Council