Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں بلوچستان حکومت پر نیا معاہدہ ہوگا

پہلے ڈھائی سال وزیر اعلیٰ پی پی سے، اس کے بعد ڈھائی سال کیلئے وزیراعلیٰ ن لیگ سے ہوگا، ذرائع
اپ ڈیٹ 21 فروری 2024 09:02pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کوئٹہ میں مسلم لیگ ن بلوچستان کا اجلاس ہوا۔ جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی نے وزارت اعلیٰ پیپلزپارٹی کو دینے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

اراکین بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ صوبے میں ن لیگ بڑی پارٹی ہے وزیراعلیٰ ہمارا ہونا چاہیے۔

جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ کے ایم پی ایز کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں بلوچستان حکومت پر نیا معاہدہ ہوگا۔ جس کے تحت پہلے ڈھائی سال وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہوگا اور اس کے بعد ڈھائی سال کیلئے وزیراعلیٰ ن لیگ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :

شہباز وزیراعظم اور زرداری صدر: پی پی اور ن لیگ میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا

ایم کیو ایم نے ن لیگ سے سندھ کی گورنر شپ کا مطالبہ کردیا

ن لیگ کی نامزد وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 5 سالہ منصوبہ پیش کردیا، ’بلا سود قرض کا اعلان‘

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کو چونکہ وزارت اعلیٰ پہلے نہیں مل رہی اس لئے انہیں اچھی وزارتیں دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنماؤں کو مرکز میں بھی ایڈجسٹ کیا جائیگا۔

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

election 2024 results