پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب اسلم اقبال کی گرفتاری کی کوشش ناکام
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کی راہداری ضمانت منظور کرلی ہے، تاہم، اس کے باوجود پولیس ان کی گرفتاری کیلئے پشاور پہنچ گئی ہے۔
جے آئی ٹی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں اسلم اقبال کو گرفتار کرنے پشاور پہنچی ہے، میاں اسلم اقبال نو مئی کے مقدمات میں اشتہاری ہیں۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نفری کے ہمراہ پشاورمیں موجود ہیں۔
انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال اسپیکر ہاؤس پشاور میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہئے کہ ضمانت کے بعد میاں اسلم ہائیکورٹ ججز گیٹ سے وکلاء کے روپ میں نکلے۔
پنجاب پولیس نے وہاں میاں اسلم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن کارکنان کی مداخلت کے باعث ناکام رہی، اس کے بعد میاں محمد اسلم سپیکر ہاؤس پہنچ گئے۔
ضمانت منظور
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے آج بروز بدھ پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب میاں اسلم کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے میاں اسلم کی راہداری درخواست ضمانت منظور کرلی۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار پر اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور میں 18 مقدمات درج ہے۔
جسٹس وقار نے ایڈیشنل اڈوکیٹ جنرل استفسار کیا کہ کیا ان کو 9 مئی کے بعد گرفتار نہیں کیا، جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ میاں اسلم نو مئی کے بعد روپش ہو گئے تھے، اب سامنے آنے ہیں، ان کو اپنے خلاف مقدمات کا علم تھا۔
خیال رہے کہ رہنما تحریک انصاف میاں اسلم اقبال کے خلاف مختلف نوعیت کے 21 مقدمات درج ہیں۔
شبلی فراز کی 26 فروری تک ضمانت منظور
دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹر شبلی فراز کی 26 فروری تک ضمانت منظور کرلی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس عتیق شاہ نے شبلی فراز کی جانب سے درج مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے شبلی فراز کی 26 فروری تک ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ شبلی فراز کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
پشاور ہائیکورٹ نے شبلی فراز کو 26 فروری کو پیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔
اس سے قبل شبلی فراز نے محمد انعام یوسفزئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں وفاقی حکومت، چاروں صوبائی حکومتوں اور گلگلت بلتستان حکومت کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شبلی فراز سینیٹر ہے اور ان کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں، کتنے مقدمات ہیں، تفصیل دی جائے۔
Comments are closed on this story.