Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان معاشی طور پر ایک ناکام ریاست بن گیا ہے، شبر زیدی

نئی آنے والی حکومت سے کوئی امید نہیں ہے، سابق چیئرمین ایف بی آر
شائع 19 فروری 2024 11:44pm
Pakistan has become an economically failed state: Shabbar Zaidi - Aaj News

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی کہتے ہیں کہ تجربے ناکام ہوگئے ہیں پاکستان معاشی طور پر ایک ناکام ریاست بن گیا ہے۔

گزشتہ روز کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے موقع سابق ایف بی آر چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ میری نظر میں پاکستان کی معاشی پوزیشن بہت عرصے سے بلکل کلیئر ہے پاکستان معاشی طور پر اس جگہ پہنچ گیا ہے جہاں آپ کو یہ قبول کرنا ہوگا کہ ہم معاشی طور فیل ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بلا وجہ کی باتیں ہیں کہ ہم نے بچا لیا تم نے گرادیا سارے تجربے ناکام ہوگئے ہیں، پاکستان 75 سے سالوں سے ناکام ریاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے آس پاس دیکھیں ہر کوئی امید چھوڑ چکا ہے ایسے معاشرے نہیں چل سکتے ہمیں نیا معاشرہ اور نیا معاشی نظام بنانے کی ضرورت ہے ۔

شبر زیدی نے عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے لوگ نے نئے نہیں ہیں یہ وہی پرانے چہرے ہیں ان سے کوئی امید نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی یہ لوگ آئے نہیں ابھی سے ان کی حالت دیکھیں یہ ایک اقلیتی حکومت بننے جارہی ہے ۔

Shabbar Zaidi